مارٹن گپٹل کا زوردار چھکا، گیند سٹیڈیم کی چھت پر جا گرا

بدھ 3 فروری 2016 23:03

مارٹن گپٹل کا زوردار چھکا، گیند سٹیڈیم کی چھت پر جا گرا

آکلینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار3 فروری- 2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلا میچ میں مارٹن گپٹل نے آسٹریلوی باؤلر کین رچرڈسن کو ایسا چھکا مارا کہ انھیں دن میں تارے نظر آگئے۔ گپٹل کا یہ چھکا اتنا بلند تھا کہ سٹیڈیم میں موجود ہر شخص کھڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں بہت سے یادگار چھکے موجود ہیں جو کئی سالوں بعد بھی انھیں یاد ہیں۔

مارٹن گپٹل کا یہ چھکا بھی انھیں برسوں بھول نہیں پائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم بالخصوص رچرڈسن کی طرح آپ بھی اسے جلد بھول نہ پائیں گے۔ یاد رہے کہ لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے شارجہ کے میدان میں بھارت کیخلاف آخری گیند پر ایسا چھکا مارا تھا جسے دنیا میں موجود کرکٹ کا کوئی بھی مداح آج تک بھول نہیں پایا ہے۔

وقت اشاعت : 03/02/2016 - 23:03:15