پاکستان سپر لیگ ،ٹی ٹونٹی کپتان نے ٹیسٹ کپتان پر بازی مار لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 فروری 2016 23:52

پاکستان سپر لیگ ،ٹی ٹونٹی کپتان نے ٹیسٹ کپتان پر بازی مار لی

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پر بازی مار لی ۔

(جاری ہے)

دبئی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ میں آفریدی نے اپنے مخالف کپتان مصباح الحق کو مسلسل چار گیندوں پر ہلنے کی اجازت نہ دی جس کے نتیجے میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو اونچا شاٹ مارنے کی کوشش کی تاہم ڈیوڈ مالان کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔

وقت اشاعت : 05/02/2016 - 23:52:07