پی ایس ایل ،پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

ہفتہ 6 فروری 2016 00:35

پی ایس ایل ،پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو24رنز سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 146رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنا سکی ۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان پہلے ہی اوور میں شان ٹیٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

پشاور زلمے کے محمد اصغر نے بابر اعظم کا 0اورعمر امین کا4 رنز پر شکار کیا۔ اسلام آباد کو چوتھا نقصان شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 28 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے. اسلام آباد یونائیٹڈ کے سیم بلنگز 26 رنز جبکہ مصباح الحق اور آندرے رسل 12،12رنز بنا سکے ۔

(جاری ہے)

پشاور کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے تین،تین جبکہ شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں اوپنر محمدحفیظ 9رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے جبکہ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ مائی لان ہیں جنہوں نے 14 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز سکور کیے۔پشاورزلمے کو تیسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں 43رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جو 8رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔تمیم اقبال 51رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ شاہد آفریدی 16اور ڈیرن سیمی 10رنز بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل نے 3 جبکہ نعمان رئیس،سعید اجمل ،شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 00:35:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :