حجاب پہننے والی مسلم خاتون امریکی اولمپک دستے میں شامل

ہفتہ 6 فروری 2016 22:03

حجاب پہننے والی مسلم خاتون امریکی اولمپک دستے میں شامل

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) کہا جاتا ہے کہ عزم پختہ اور ارادے غیر متزلزل ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے، ایسا ہی کچھ کارنامہ امریکی مسلم خاتون اتھلیٹ نے کر کے دکھایاہیاور حجاب پہننے والی مسلم خاتون ایتھلیٹ امریکی اولمپک دستے میں شامل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم خاتون ایتھلیٹ ابتہاج محمدنے حجاب پہن کر اپنی شاندار کارگردگی سے منتظمین کو اولمپک کیلئے ان کومنتخب کرنے پر مجبور کردیاجسکے بعد وہ 2016 میں ریو ڈی جنیرو میں ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں حجاب پہن کر حصہ لیں گی ،وہ پہلی امریکی خاتون ہوں گی جو حجاب پہن کراولمپکس میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی سے تعلق رکھنے والی ابتہاج محمد کیلیت گزشتہ چند روزبہت سخت اور پرتجسس تھے جب انہوں نے اولمپک میں شامل ہونے کیلئے فائنل ٹیسٹ دیا۔ یونان کے شہر ایتھنز میں ہونیوالے اس فائنل ٹیسٹ میں انہیں اولمپک کے لیے منتخب کرلیا گیا جو ابتہاج کے لیے تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔ ۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 22:03:51