پشاور آرمی پبلک سکول کے بچوں کی کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیر ابیچ کی سیر

اتوار 7 فروری 2016 17:34

پشاور آرمی پبلک سکول کے بچوں کی کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیر ابیچ کی سیر

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی ٹونئٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے آرمی پبلک سکول(اے پی ایس )پشاور کے طلباء نے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ کی سیر کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپتان شاہد آفریدی نے بچوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی جبکہ انہیں آٹو گرف بھی دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کے ہمراہ پشاور زلمی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے اے پی ایس طلباء کیساتھ خوب ہلہ گلہ کیا ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی طلباء کیساتھ کرکٹ کھیلی اور تصاویر بنوائیں۔

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 17:34:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :