پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اینڈی فلاور نے پشتو سیکھنے بارے سوال کا دلچسپ جواب دے ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 فروری 2016 18:35

پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اینڈی فلاور نے پشتو سیکھنے بارے سوال کا دلچسپ جواب دے ڈالا

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اینڈی فلاور نے پشتو سیکھنے کے بارے میں میڈیا کے سوال کا دلچسپ جواب دیکر حاضرین کو مسکرانے پر مجبور کر ڈالا۔

(جاری ہے)

دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے اینڈی فلاور سے سوال کیا کہ انہوں نے اب تک کتنی پشتو سیکھی ہے ،جس پر اینڈی فلاور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کیمپ میں بہت سی زبانیں بولنے والے کھلاڑی موجود ہیں اور ان کی خود کی فکری صلاحیتوں کے باعث وہ اب تک اتنی زیادہ پشتو سیکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں تاہم انہیں خوشی ہے کہ پشاو ر کے کھلاڑ ی انگریزی زبان سمجھتے ہیں جس سے ان سے بات چیت کرنا آسان ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 18:35:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :