سعید اجمل ایکشن تبدیل کرنے کے بعد پرانی فارم میں واپس آنے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 فروری 2016 21:06

سعید اجمل ایکشن تبدیل کرنے کے بعد پرانی فارم میں واپس آنے لگے

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں ان ایکشن سعید اجمل پرانی فارم میں واپس آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق 38سالہ آف سپنر نے اب تک اسلام آبادیونائیٹڈ کی نمائندگی کر تے ہوئے 2میچز میں 11.50کی اوسط سے 4شکار کیے جس میں کراچی کنگز کے خلاف میچ وننگ سپیل بھی شامل تھا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایکشن میں تبدیلی نے اجمل کو بے اثر کر دیا تھا تاہم پاکستان سپر لیگ سے انہیں نئی زندگی ملتی نظر آرہی ہے ۔

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 21:06:34