سابق بھارتی جوڈو اولمپئن نریندر سنگھ نے خودکشی کرلی

پیر 8 فروری 2016 11:35

سابق بھارتی جوڈو اولمپئن نریندر سنگھ نے خودکشی کرلی

جالندھر (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پنجاب پولیس کے سینئر پولیس افسر اور سابق اولمپئن نریندر سنگھ نے خودکشی کرلی، انھوں نے 2 مرتبہ اولمپکس جوڈو ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی ۔

(جاری ہے)

آنجہانی نے 1992ء کے بارسلونا اور 1996ء کے اٹلانٹا اولمپکس میں شرکت کرنے کے بعد 1998ء میں ارجنا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا ، وہ پنجاب آرمڈ پولیس کیمپس میں واقع اپنی رہائشگاہ پر کمرے کے پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے جہاں سے انھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی ، مقامی پولیس آفیشلز کے مطابق گذشتہ 2 برس سے معطلی کے سبب ایس پی کے عہدے پر رہنے والے نریندر شدید ڈپریشن میں تھے ، انھیں دہلی میں پارکنگ کے معاملے پر فائرنگ میں قتل ہوجانے کے معاملے پر معطل کیاگیا تھا، پولیس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 11:35:15