بطور ایتھلیٹ شعیب ملک کی پرابلم سمجھتی ہوں ‘ہر ممکن ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہوں ‘ثانیہ مرزا

پیر 8 فروری 2016 12:35

بطور ایتھلیٹ شعیب ملک کی پرابلم سمجھتی ہوں ‘ہر ممکن ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہوں ‘ثانیہ مرزا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک نے مشکل وقت سے گزررہے ہیں ،بطور ایتھلیٹ ان کی پرابلم سمجھتی اور ہر ممکن ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہاکہ کرکٹ میرے خون میں رچی ہوئی ہے ماحول انجوائے کر رہی ہوں اور بہت اچھا وقت گزر رہا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ بطور ایک ایتھلیٹ میرے لئے یہ سمجھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے کہ شعیب کن حالات سے گزر رہے ہیں ، ہر کھلاڑی کے کیرئیر کے دوران اچھے او ر برے دن آتے ہیں، شعیب ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھلاڑی کم بیک کرتا ہے، اور مجھے ان کی باتوں پر یقین ہے،یوں بھی شعیب یہاں اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 12:35:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :