نارروال: بین الاقوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مالی فرموں سے پیشکشیں طلب

پیر 8 فروری 2016 14:14

نارروال: بین الاقوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مالی فرموں سے پیشکشیں طلب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے ناروال میں 24کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے بین الاقوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مالی فرموں سے پیشکشیں مانگ لیں جس کے تحت نئے سپورٹس کمپلیکس میں جمنازیم ، اسکواش کورٹ ، سوئمنگ پول، کرکٹ ، ہاکی و فٹ بال اسٹیڈیم سمیت دیگر شعبہ قائم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ایک سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے نارول سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مختلف فرموں اور کنٹریکٹرز سے پیشکشیں مانگی ہیں جس کے تحت ناروال میں جمنازیم کی تعمیر کیلئے 1کروڑ11لاکھ ، سکواش کورٹ کی تعمیر کیلئے 85لاکھ روپے، کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر اور ڈیجیٹل سکور بورڈ کیلئے 53لاکھ روپے، فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 9کروڑ53لاکھ ، ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 5کروڑ35لاکھ ، ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 40لاکھ روپے، باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کیلئے 12لاکھ روپے ، کھلاڑیوں کی رہائش اور ایڈمن بلاک کی اپ گریڈیشن کیلئے 5لاکھ 50ہزار، جامع مسجد کی اپ گریڈیشن کیلئے 6لاکھ روپے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے ریسٹورنٹ کی تعمیر کیلئے 2کروڑ25لاکھ روپے شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 14:14:34