پی ایس ایل پاکستانی نوجوانوں کیلئے اچھا ٹورنامنٹ ہے،اینڈ ی فلاور

پیر 8 فروری 2016 14:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو اْسی طرح مدد ملے گی جس طرح بھارت نے آئی پی ایل سے فائدہ اٹھایا۔انگلینڈ کی نوجوان ٹیم کے امور سنبھالنے والے اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ47 سالہ فلاور کہتے ہیں ’میرے خیال میں پی ایس ایل پاکستانی نوجوانوں کیلئے بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے‘۔

(جاری ہے)

’لیگ میں شامل پانچوں ٹیمیں شاندار ہیں اور ہمیں اگلے دو ہفتوں میں عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی‘۔فلاور کے مطابق، اب تک ہونے والے میچوں میں کچھ اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملیں اور یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔پی ایس ایل میں 69 مقامی اور کرس گیل، ڈیرن سیمی، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔’پی ایس ایل ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ایک لانچنگ پیڈ ہے۔نوجوان کھلاڑی جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے تجربات سے سیکھیں گے ، وہیں انہیں اکھٹے ایک ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے اعتماد ملے گا

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 14:14:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :