دوسرا شہید مرتضیٰ بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، ینگ الیون نے 7رنز سے جیت لیا

پیر 8 فروری 2016 15:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) دوسرا شہید مرتضیٰ بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، ینگ الیون نے 7رنز سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

دوسری شہید میر مرتضیٰ بھٹو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ ینگ الیون دوڑ اور بلوچستان الیون چتن پٹی کے درمیان ہوا، ٹاس جیت کر ینگ الیون نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوور میں 158رنز بنائے ،شبیر احمد نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57جبکہ اصغر علی نے 32اسکوار بنائے بلوچستان الیون کے داوٴد نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں بلوچستان الیون چتن پٹی نے مقررہ اوور میں 151رنز کئے اور ینگ الیون نے میچ 7رنز سے جیت لیا، بلوچستان الیون کی جانب سے میر خان نے 50اور خیر بخش نے 30رنز اسکور کئے ، اس موقع پر مہمان خان پیپلز پارٹی شید بھٹو کے ضلع رہنما احسان اللہ کھوسو اور یونین کونسل کے بہادر پور کے چیئرمین سجاد علی بنگلانی تھے جنہوں نے کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کئے

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 15:15:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :