شاہد آفریدی کی آرمی پبلک سکول کے بچوں کے ساتھ سیر

دبئی کے مشہور مقام جمیرا میں کرکٹ کھیلی آٹو گرف بھی دیئے

پیر 8 فروری 2016 16:26

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور کے طلباء نے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ کی سیر کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپتان شاہد آفریدی نے بچوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی جبکہ انہیں آٹو گرف بھی دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کے ہمراہ پشاور زلمی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے اے پی ایس طلباء کیساتھ خوب ہلہ گلہ کیا۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی طلباء کیساتھ کرکٹ کھیلی اور تصاویر بنوائیں۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 16:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :