انگلش پریمئر لیگ ، لیسٹر سٹی نے مانچسٹر سٹی کو شکست دیدی

پیر 8 فروری 2016 16:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) انگلش پریمئر فٹ بال لیگ میں لیسٹر نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ، ایورٹن نے سٹوک سٹی کو تین گول سے ہرایا جبکہ سوان سی اور کرسٹل پیلس کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

اتحاد سٹیڈیم میں لیسٹر اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ یکطرفہ رہا ، پریمیر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان لیسٹر نے میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ کرسٹل پیلس اور سوان سی کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا ، کرسٹل پیلس کے ڈین نے دوسرے ہاف میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا۔ پریمئر لیگ کے ایک اور میچ میں سٹوک سٹی کو ایورٹن کے ہاتھوں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 16:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :