تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو55رنز سے ہرا کر سیریز 2-1سے جیت لی

پیر 8 فروری 2016 16:27

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو55رنز سے شکست دے کر سیریز دو۔ایک سے اپنے نام کرلی۔نیوزی لینڈ نے میچ جیتتے کیلئے 247رنز کا ہدف دیا، لیکن آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45اعشاریہ 3اوورز میں 246رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کیوی اوپننگ بیٹسمین مک کولم نے اپنے کیریئرکے آخری میچ میں27گیندوں پر 47رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی طوفانی اننگز میں6 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔مچل مارش نے 3، ہیزل ووڈ ، ہاسٹنگ اور بولینڈ نے دو، دو جبکہ زیمپا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 43اعشاریہ 4اوورز میں 191رنز بناسکی، عثمان خواجہ 44 ، مارش 41اور جارج بیلے33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہنری نے تین جبکہ اینڈرسن اور اش سوڈھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 16:27:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :