برینڈن مک کولم نے اپنے کیرئیر کے آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں دھواں دار 47رنز کی اننگز کھیلی،6 چوکے اور3 چھکے شامل

پیر 8 فروری 2016 16:27

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) کیوی اسٹار بیٹسمین برینڈن مک کولم نے اپنے کیرئیر کے آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں دھواں دار 47رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45اعشاریہ 3اوورز میں 246رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کیوی اوپننگ بیٹسمین مک کولم نے اپنے کیریئرکے آخری میچ میں27گیندوں پر 47رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی طوفانی اننگز میں6 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔مچل مارش نے 3، ہیزل ووڈ ، ہاسٹنگ اور بولینڈ نے دو، دو جبکہ زیمپا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 16:27:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :