انڈر 19ورلڈ کپ : کالی آندھی نے شاہینوں کا سفر تمام کردیا

ویسٹ انڈیز کے ہیٹمائر اور املاچ کی نصف سنچریاں سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی

پیر 8 فروری 2016 17:43

انڈر 19ورلڈ کپ : کالی آندھی نے شاہینوں کا سفر تمام کردیا

فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان نے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے باآسانی 40 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔فتح اللہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بازی کی اور اس کے ابتدائی بلے باز ناکام رہے۔

ایک موقع پر پاکستان کی پانچ وکٹیں صرف 57 کے سکور پر گر چکی تھیں لیکن پھر عمیر مسعود اور سلمان فیاض نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے نہ صرف 164 رنز کی شراکت قائم کی بلکہ ٹیم کو ایک نسبتاً بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد بھی دی۔

(جاری ہے)

عمیر مسعود نے اس دوران سنچری بھی مکمل کی اور وہ دو چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

سلمان فیاض نے نصف سنچری بناتے ہوئے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ عمیر مسعود نے وہ دو چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہیٹمائر اور املاچ کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔املاچ 54 جبکہ ہیٹمائر 52 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

ان کے جانے کے بعد سپرنگر نے 37 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان، سمین گل اور احمد شفیق نے ایک ایک وکٹ لی۔انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے لیے ویسٹ انڈیز کے علاوہ جن ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے ان میں بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا شامل ہیں۔سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔ ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 17:43:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :