فیصلہ کن میچ : آسٹریلیا کو شکست دے کر برینڈن میک کولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز کو یادگار بنا لیا

247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر مچل مارش نے 41، جارج بیلے نے 33 اور اسٹیون اسمتھ نے 21 رنز کی اننگز کھیلی ، میٹ ہنری نے 3 جب کہ کورے اینڈرسن اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمایاں رہے

پیر 8 فروری 2016 18:02

فیصلہ کن میچ : آسٹریلیا کو شکست دے کر برینڈن میک کولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز کو یادگار بنا لیا

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تین ون ڈے میچز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر برینڈن میک کولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز کو یادگار بنا لیا۔ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور 55 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمائاں بلے باز رہے جب کہ مچل مارش نے 41، جارج بیلے نے 33 اور اسٹیون اسمتھ نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جب کہ کورے اینڈرسن اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ایڈم ملنے اور ڈاگ بریسلے کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں آسڑیلیا کے کپتان اسٹیون استھ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، 10 ویں اوور میں میک کولم 27 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے، گپٹل نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 50 اور کورے اینڈرسن نے 27 رنز بنائے۔

کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 3، اسکاٹ بولینڈ، جون ہیسٹنگز اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں کینگروز نے کیویز کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔ ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 18:02:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :