ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ اور ایشیا ء کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2روز کیلئے موخر

پیر 8 فروری 2016 21:05

ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ اور ایشیا ء کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2روز کیلئے موخر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ اور ایشیا ء کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2روز کیلئے موخر کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایشیا ء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سلیکشن ٹیم کمیٹی کی سفارش پر فائنل کیے گئے ہیں تاہم سلیکشن کمیٹی نے مزید مشاورت کیلئے 2روز کا وقت مانگ لیا ہے ۔اس لئے پی سی بی نے ایشیا ء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2روز کیلئے موخر کردیا ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 21:05:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :