پی ایچ ایف کا ملکی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ کرانے کا اعلان
منگل 9 فروری 2016 12:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہبازاحمد نے رواں سال نومبر میں ملکی تاریخ کی پہلی پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ منعقد کرانے کا اعلان کردیا جس میں بھارت سمیت دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ شہباز احمد نے کہا کہ"ملک کی پہلی پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ کے انعقاد کے لیے کام کا آغاز ہو گیا ہے اور امید ہے کہ اس مہینے کے آخر یا مارچ کے اوائل میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی لیگ کے انعقاد سے پاکستان ہاکی کا سنہرا ماضی واپس آسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیگ ہاکی کی عظمت کو واپس دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور عالمی طور پر ہماری حکمرانی کو دوبارہ دلانے میں مددگار ثابت ہو گی۔سابق اولمپیئن کا کہنا تھا کہ ہمیں دوبارہ تعمیر شروع کرنا ہوگی اور یہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے کچھ بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سرگرم لیگ کا پلیٹ فارم مہیا کر کے کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
شہباز نے واضح کیا کہ وہ اور پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد کھوکھر جنوبی ایشائی گیمز کے کسی میچ کو دیکھنے بھارت نہیں جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ بھارت ہاکی کے حکام کے ساتھ بہترین تعلقات ہونے چاہئیں لیکن حال ہی میں ہوئے کچھ واقعات کو ذہن میں رکھنا چاہیے، میں نہیں سمجھتا کہ یہ ان سے ملنے کا مناسب وقت ہے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر