شریف میموریل ون ڈے کلب کرکٹ چمپئن شپ ،ٹاؤن شپ کراؤن کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کلب کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 9 فروری 2016 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) شریف میموریل ون ڈے کلب کرکٹ چمپئن شپ کے لیگ میچ میں ٹاؤن شپ کراؤن کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کلب کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ۔ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں خضرا کرکٹرز نے پہلے کھیل کر 38.3اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

وسیم انجم نے 40، محمود احمد نے 34 اور زونیر جمیل نے 24رنز بنائے ۔

طاہر یار نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں ۔ٹاؤن شپ کراؤن نے ہدف 30ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔اعون اقبال نے 53اور زاہد محمود نے 51رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ۔زونیر جمیل نے 2اور وسیم انجم نے 1وکٹ حاصل کی عون اقبال کو شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 14:09:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :