پشتوسیکھنا میرے بس کی بات نہیں، اینڈی فلاور نے ہارمان لی

منگل 9 فروری 2016 15:10

پشتوسیکھنا میرے بس کی بات نہیں، اینڈی فلاور نے ہارمان لی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اینڈی فلاور کہتے ہیں کہ پشتو سیکھنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مجھے اپنی پی ایس ایل ٹیم میں زبان کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کیونکہ زیادہ تر لڑکے انگلش بولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ٹیم میٹنگز میں کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوتا۔انھوں نے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور کپتان شاہد آفریدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں بہترین لیڈرز اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ آفریدی کو میں کافی پہلے سے جانتاہوں، وہ ایک ایسا پلیئر ہے جس کی دوسرے کھلاڑی تقلید کرتے ہیں، ایونٹ میں پشاورزلمی کا آغاز کافی اچھا ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 15:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :