انضمام الحق کی برا ئن لارا سے ملا قات دین اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کیں

منگل 9 فروری 2016 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا کو دین اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کیں تو اس کے ایک سوال نے انہیں خاموش ہونے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت سے وابستہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں کراچی ٹیسٹ کے دوران ان کے ساتھی کھلاڑی محمد یوسف نے برائن لارا کو کھانے پر بلا یا جہاں ان کے ساتھ ایک پاکستانی نڑاد امریکی بزرگ شیخ ہاشم بھی موجود تھے ، وہاں انہوں نے برائن لاراکو اسلا م کی تعلیمات سے روشناس کروایا۔

انضما م کے مطابق لارا یہ تمام باتیں سن کر خاموش ہوگیا اور کھانے کے بعد جب یوسف اسے ہوٹل واپس چھوڑنے جارہا تھا تو لارا نے یوسف کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یوسف ”ایسے مسلمان کہاں ملیں گے جو ایسی زندگی گزارتے ہوں “؟۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 16:49:19