غلط فیصلہ دینے پر بھی کبھی کسی پاکستانی کرکٹر نے بدتمیزی نہیں کی: علیم ڈار

بدھ 10 فروری 2016 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) علیم ڈار کا کہنا ہے کہ غلط فیصلہ دینے پر بھی کبھی کسی پاکستانی کرکٹر نے بدتمیزی نہیں کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متعدد مرتبہ آئی سی سی ایمپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کے کئی مرتبہ ان کے فیصلے پر غصے میں آ کر کرکٹرز ان سے بدتمیزی کر جاتے ہیں۔ دنیا کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اس معاملے میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم ان سے کبھی بھی کسی پاکستانی کرکٹر نے بدتمیزی نہیں کی چاہے پھر ان کی جانب سے دیا گیا فیصلہ غلط ہی کیوں نہ ہو۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 11:49:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :