نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

بدھ 10 فروری 2016 12:00

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

ویلنگٹن ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعہ سے ویلنگٹن میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان کیوی ٹیم نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 فروری تک کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے بے تاب ہے اور دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کر کے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 12:00:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :