- Home
- Sports
- News
- پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر عبدالرزاق کی ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بعد وہ وطن ..
پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر عبدالرزاق کی ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بعد وہ وطن واپسی
بدھ 10 فروری 2016 12:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) آل راوٴنڈر عبدالرزاق کو پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی، ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بعد وہ وطن واپس آ گئے۔تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق کو حکام کی بے رخی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے قبل از وقت دور کر دیا، وہ اب ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹوئنٹی 20لیگز میں صلاحیتوں کا اظہارکررہے ہیں، ایم سی ایل سے معاہدے کے سبب پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے بطور سپلیمنٹری ان کی خدمات حاصل کیں، اس موقع پر یہ کہا گیا تھا کہ وہ لیگ کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
سابق کرکٹرز کے ایونٹ میں عبدالرزاق کی ٹیم کیپری کارن کمانڈرز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی، ذرائع کے مطابق آل راوٴنڈر نے اپنی پی ایس ایل فرنچائز سے رابطہ کر کے اسکواڈ جوائن کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا مگر انھیں بتایا گیا کہ سپلیمنٹری کھلاڑی ہونے کے سبب وہ اب صرف اس صورت میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جب کوئی ریگولر پلیئر انجرڈ ہو، اس پر وہ گذشتہ روز وطن واپس آ گئے، منتظمین کا کہنا ہے کہ آل راوٴنڈر کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، وہ قوائد پر عمل کر کے ایونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ،تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا