ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرا دی گئی

بدھ 10 فروری 2016 16:18

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرا دی گئی

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) کوکابورا نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرادی جس کی سیم سیاہ رنگ کی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ گیند گذشتہ برس ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ، اسے اب رواں برس آسٹریلوی ہوم سیزن میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف 2 مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال کیا جائے گا ۔ گیند ساز ادارے کا کہنا ہے کہ بلیک سیم سے گیند پر نظریں جمائے رکھنے میں زیادہ مدد ملے گی ۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 16:18:17