سری لنکن بالرز راجیتھا ، شناکا منفرد ریکارڈ کے مالک بن گئے

بدھ 10 فروری 2016 17:02

سری لنکن بالرز راجیتھا ، شناکا منفرد ریکارڈ کے مالک بن گئے

پونے (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) سری لنکن ٹیم کے دو بالرز کاسون راجیتھا اور ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کے پہلے ہی اوور میں دو، دو وکٹیں حاصل کر کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راجیتھا نے روہت شرما اور شیکھر دھون جبکہ شناکا نے سریش رائنا اور ایم ایس دھونی کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ۔ دونوں بالرز نے مجموعی طور پر میچ میں تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 17:02:22