ورلڈ ٹی 20میں رومان رئیس نئی انٹری ، والدہ خوش

کرکٹ کھیلنے پر رومان کو کوئی مرتبہ ہینگر اور وکٹوں سے میدان میں جاکر مارا ، اب فخر ہے ، والدہ

بدھ 10 فروری 2016 21:46

ورلڈ ٹی 20میں رومان رئیس نئی انٹری ، والدہ خوش

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں جگہ پانے والے میڈیم پیسر رومان رئیس کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کرکٹ کے لیے کئی مرتبہ مارا تھا۔

(جاری ہے)

پشاور سے تعلق رکھنے والے 24سالہ فاسٹ باوٴلر کی والد ہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے کرکٹ کے لیے کئی بار ہینگر اور وکٹوں سے میدان میں جاکر مارا ہے۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں سلیکشن کے حوالے سے رومان رئیس کی والدہ کا کہنا تھا کہ اسے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاوٴ ہے او ر آج ان کے بیٹے کو اپنی محنت کا صلہ مل گیا ہے۔ اس موقع پر رومان رئیس کے والدین نے بیٹے کی ٹیم میں سلیکشن پر مٹھائی بھی بانٹی۔ ۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 21:46:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :