ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرا دی گئی

بلیک سیم سے گیند پر نظریں جمائے رکھنے میں زیادہ مدد ملے گی، کمپنی

بدھ 10 فروری 2016 21:53

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرا دی گئی

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) کوکابورا نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرادی جس کی سیم سیاہ رنگ کی ہے۔ یہ گیند گذشتہ برس ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے ، اسے اب رواں برس آسٹریلوی ہوم سیزن میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف 2 مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گیند ساز ادارے کا کہنا ہے کہ بلیک سیم سے گیند پر نظریں جمائے رکھنے میں زیادہ مدد ملے گی۔ ۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 21:53:18