پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی ایک تصویر کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 22:15

پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی ایک تصویر کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی ایک تصویر کی سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔ جہاں عوام پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ میچز سے محفوظ ہو رہے ہیں وہیں اس سے جڑے افراد کی سیلفیوں کو بھی عوام کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خاص کر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور کپتان شاہد آفریدی کی تصاویر کو عوام کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سے جاوید آفریدی کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے۔ مذکورہ تصویر میں جاوید آفریدی ایک پارک میں نماز ادا کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ اس تصویر کیساتھ جاوید آفریدی نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ خود کو مطمئین رکھنے کیلئے اور کامیابی کے حصول کیلئے پانچ وقت کی نماز کی باقائدگی سے پابندی کرتے ہیں اور وہ دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 22:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :