لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد :بھارتی کرکٹ بورڈ کو 1600 کروڑ کے نقصان کا خطرہ

جمعرات 11 فروری 2016 13:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 1600 کروڑ روپے کے نقصان کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے دوران میچ اوورز کے اختتام یا وکٹ گرنے کے بعد ٹی وی پر اشتہارات چلانے پر پابندی کی تجویز دی ہے، اس کے مطابق صرف لنچ، ٹی یا ڈرنک بریک کے دوران ہی ٹی وی پر اشتہارات چلائے جانے چاہئیں، اس وقت بی سی سی آئی کو نشریاتی حقوق کی مد میں 2000 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے تاہم اگر یہ تجویز مان لی گئی تو صرف 400 کروڑ روپے کی آمدنیباقی بچے گی

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 13:33:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :