بھارت میں پاکستانی پرچم اونچا کرنیوالے پہلوان لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

جمعرات 11 فروری 2016 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) بھارتی سرزمین پر پاکستان کا جھنڈا گاڑھنے والے پاکستانی پہلوان لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ 7میڈلز جیتنے خوشی میں مداحوں کے ساتھ ساتھ پہلوانوں نے بھی بھنگڑے ڈالے۔ساوتھ ایشین گیمز میں پہلوانی کے مقابلوں میں بھارتی سورماوٴں کو چت کر کے اپنے سینوں پر گولڈ میڈل سجانے والے پاکستانی پہلوان لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئے جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

سیف گیمز میں پاکستان نے کشتی کے مقابلوں میں دو سونے ، چار چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پہلوانوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو انہی کی سرزمین میں شکست دینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

بھارت ہمارا روایتی حریف ہے جس سے جیت کر دلی مسرت ہوئی۔اس موقع پر سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستانی پہلوانوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ پاکستان نے ہاکی کے بعد سب سے زیادہ میڈل ریسلنگ میں جیتے ہیں۔دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے یہ قوم کے ہیرو ہیں جنہیں قوم سلام پیش کرتی ہے پاکستانی پہلوانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 13:46:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :