سات سال بعد خرم منظور کی ٹیم میں حیران کن واپسی

جمعرات 11 فروری 2016 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) سیلفی کنگ احمد شہزاد کی جگہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں خرم منظور کو منتخب کیا گیا ، خرم منظور کی 7 سال بعد ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت نہایت ہی حیران کن ہے۔ انہیں پی ایس ایل کی فرنچائزز نے کسی بھی کیٹیگری میں خریدنے سے گریز کیاتھا۔ خرم منظور فرسٹ کلاس کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 139 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر 8459 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 22 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریوں سمیت 817 رنز کا اعزاز حاصل ہے ، ایک روزہ کرکٹ کیرئیر میں خرم کو صرف 7 میچز کھلائے گئے جس میں انہوں نے 3 ففٹیز کے ساتھ 236 رنز بنا رکھے ہیں ، 29 سالہ بیٹسمین نے آخری بار سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا جس میں اننگز اوپن کرتے ہوئے صرف تین رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے ، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں خرم منظور کے پاس 68 میچز میں 1834 رنز کا اعزاز موجود ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 16:45:54