بھارت کا ویزے دینے سے انکار، پاکستان معاملہ ساف کونسل میں اٹھائے گا
جمعرات 11 فروری 2016 17:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ساوٴتھ ایشین گیمزمیں کھلاڑیوں کوویزے نہ دینے کا معاملہ پاکستان اولمپکس کونسل آف ساوٴتھ ایشیا کے اجلاس میں اٹھائے گا۔سیکریٹری پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن خالد محمود کے مطابق ساف گیمزکی آرگنائزنگ کمیٹی اور آئی او سی کوایک خط کے ذریعے پہلے ہی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کو ایشین باڈی میں بھی اٹھایا جائے گا، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو نہ صرف خط میں ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا بلکہ یہ بھی لکھاکہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مل جل کرکام کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن ایتھلیٹس کو ویزے جاری نہیں کیے گئے وہ یقینی طورپرمیڈلز جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، خط میں ساوٴتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو اس بارے میں بھی متنبہ کیا گیاکہ بالکل آخری مرحلے میں ویزے دینے سے انکارکرنا اولمپک چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد چیلسی کو 0-5 گول سے ہرا دیا