پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2016کا آغاز15 فروری کو گا

26بورڈ ز سے تقریباََ 1500 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے

جمعرات 11 فروری 2016 19:49

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2016کا آغاز15 فروری کو گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2016کا آغاز15 فروری کو ہو رہا ہے، 26بورڈ ز سے تقریباََ 1500 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے،ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2016کا آغا ز 15 فروری سے ہو رہا ہے جو 22فرروی تک جاری رہئے گا جس میں پورے ملک سے 26بورڈ ز کے تقریباََ 1500 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ان مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں 60ٹیکنیکل آفیشل بھی حصہ لیں گے۔ مرد کھلاڑیوں کے مقابلے 15 سے 17فروری جبکہ خواتین کے مقابلے 20سے 21فروی2016تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

میر پور بورڈ آزاد جموں انیڈکشمیر ان کھیلوں کا میزبان ہوگا۔ یہ مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں واقع جناح سٹیڈیم، حمیدی ہال، لیاقت جمنازیم میں، روڈھم ہال اور نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہونگے۔

اسی سلسلے میں دو روزہ ٹیکنیکل آفیشل کورس جناح حال ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں تمام60ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی جس میں شرکاء کو اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی کے قوانین بارے لیکچر دیئے گئے۔ڈائریکٹر میڈیا پاکستان سپورٹس بورڈ شازیہ اعجاز نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہو ے کہا کہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں جن میں کہا گیا ہے کہ انٹر بورڈ سپورٹس گالا کا بجٹ کم کیا گیا ہے اور اس ایونٹ کیلے سپورٹس بورڈ سے مزید ا ضافی بجٹ مانگا گیا ہے یہ بے بنیاد خبریں ہیں اور اس کا حققت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ سپورٹس گالا کا بجٹ 70 روپے رکھا گیا ہے

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 19:49:59