لاہور کرکٹ کلب نے ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

حسن قدیر اور قیصر اقبال کا شاندار کھیل

جمعرات 11 فروری 2016 22:04

لاہور کرکٹ کلب نے ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) لاہور کرکٹ کلب نے ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا یہ میچ ماڈل ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اووروں میں تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 247 رنز بنائے ماڈل ٹاؤن کی طرف سے انٹر نیشنل کھلاڑی عثمان صلاح الدین نے 58 محمد عثمان نے 56 اورمبشر نے 32 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور کرکٹ کلب کی طرف سے حسن قدیر نے 40/4 قیصر اقبال نے 16/2 شہریار وسیم نے 27/1 خرم الہی نے 41/1 فیضان بٹ نے 51/1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاہور کرکٹ کلب نے مطلوبہ سکور 248 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لئے۔لاہور کرکٹ کلب کی طرف سے قیصر اقبال نے 80 اویس احمد نے 37 شہریار وسیم نے 20 حسن قدیر نے 50 رنز ناٹ آؤٹ اور خرم الہی نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ماڈل ٹاؤن کلب کی طرف سے مصطفی اقبال نے 40/2 اور عدنان نواز نے 43/2 وکٹ حاصل کی۔حسن قدیر کو شاندار کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 22:04:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :