پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو جیت کیلئے 118رنز کا ہدف

جمعرات 11 فروری 2016 22:31

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو جیت کیلئے 118رنز کا ہدف

شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں اسلا م آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو جیت کے لیے 118رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں اسلام آباد کا آغاز اچھا نہ تھا اور شرجیل خان 2رنز بناکر پوویلین لوٹے ۔

(جاری ہے)

شین واٹسن نے کوئٹہ کے باؤلرز پر چڑھائی کی تاہم وہ بھی 40رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ اسلام آباد کو کوئی بلے باز بڑا سکور نہ بنا سکا اور عمران خالد 18،بلنگز 2،خالد لطیف 6،کامران غلام 9اور رسل 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سعید اجمل 10رنز کیساتھ نا ٹ آؤ ٹ رہے اور اسلام آباد نے کوئٹہ کو جیت کے لیے 118رنز کا ہدف دیا ۔ کوئٹہ کی جانب سے ایلیٹ نے 3،چیمہ اور بابر نے 2،2جبکہ انور علی ، نواز اور نبی نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 22:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :