ساؤتھ ایشین گیمز:ریحان بٹ ہاکی کوچ بھی ، کھلاڑی بھی

جمعہ 12 فروری 2016 14:29

ساؤتھ ایشین گیمز:ریحان بٹ ہاکی کوچ بھی ، کھلاڑی بھی

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ بحیثیت کھلاڑی بھی کھیل رہے ہیں۔بھارت میں جاری ساؤتھایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ بحیثیت کھلاڑی بھی میچ کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کے فارورڈ سمیع اللہ کو بھارت کا ویزہ نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے،کوچ ریحان بٹ ان کی جگہ بحیثیت کھلاڑی میچ بھی کھیل رہے ہیں اور کوچنگ بھی کررہے ہیں۔ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر میچ میں شرکت کی ، کوچ کھلاڑی بن کر کھیل سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 12/02/2016 - 14:29:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :