ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ہفتہ 13 فروری 2016 15:13

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے دستبرداری کا اعلان کردیا

گیانا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے ہی ہزار واٹ کا جھٹکا لگ گیا ، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے دست برداری کا اعلان کردیا ۔ سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے دست برداری کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے مشکوک ایکشن کے باعث سنیل نارائن پر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر ویسٹ انڈیز نے انھیں اس امید پر منتخب کیا تھا کہ وہ ایونٹ سے پہلے اپنا بولنگ ایکشن ٹھیک کرلیں گے مگر سنیل نارائن نے خود کو وقت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے دست برداری کا اعلان کردیا ۔

کیرون پولارڈ نے بھی انجری سے مکمل صحت یابی کے لیے وقت لیتے ہوئے خود کو ایونٹ سے الگ کیا ہے ۔ کیرون پولارڈ کی جگہ کارلس بریتھ ویٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سنیل نارائن کے متبادل کھلاڑی کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 13/02/2016 - 15:13:30