بھارتی ریسلر گریٹ خالی نمائشی میچ کے دوران شدید زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گئے
ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 17:15
ہلدوانی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء)بھارت کے سابق عالمی شہرت یافتہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر گریٹ خالی نمائشی میچ کے دوران غیر ملکی ریسلر ز کے ہاتھوں دھلائی کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں دلیپ سنگھ رانا المشہور گریٹ خالی کے لیے ”دی گریٹ خالی ریٹرز سیریز “ کے نام سے کچھ نمائشی لڑائیوں کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم پھر میڈیا پر سامنے آنے والی تصویروں میں گریٹ خالی کو شدید زخمی حالت میں سٹریچر پر لاد کر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا جس نے ان کے مداحوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا۔
اب سامنے آنے والی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ان نمائشی لڑائیوں سے دو دن قبل خالی نے غصے میں ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے حریفوں کے متعلق کہاکہ وہ رنگ سے باہر ہی باتیں کرسکتے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو وہ رنگ کے اندر آکر ان کا مقابلہ کرلیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان