پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ ایسا ہے جیسے برازیل کے بغیر فٹبال ورلڈ کپ کرادیا جائے ، معین خان

جمعہ 11 مارچ 2016 12:42

پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ ایسا ہے جیسے برازیل کے بغیر فٹبال ورلڈ کپ کرادیا جائے ، معین خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) سابق کرکٹ کپتان معین خان نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پاکستان کی مرد اور خواتین کرکٹ ٹیموں کے میچ کسی اور ملک منتقل کئے جائیں تاکہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کرسکے۔ پاکستان ٹیم اس فارمیٹ میں عالمی چیمپین رہ چکی ہے اس کے بغیر یہ ٹورنامنٹ کرانا ایسا ہی ہے جیسا کہ برازیل کے بغیر ورلڈ کپ فٹ بال کرادیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا خفیہ پلان سامنے آگیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ایسے حالات پید ا کئے گئے ہیں کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ ایک اور سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوچنا چاہیے کہ یہ دو طرفہ سیریز نہیں بلکہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ ورلڈ کپ میں میزبان ملک ہی سیکیورٹی فراہم کرتا ہے لیکن یہ سب آئی سی سی کی ذمے داری ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارت جانا چاہیے۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 12:42:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :