چیئرمین پی سی بی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کو ویزوں کے اجراء میں نرمی پر تبادلہ خیال

جمعہ 1 اپریل 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) برطانوی ہائی کمشنر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کو ویزوں کے اجراء میں نرمی برتنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرونے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی جس میں پاکستان اے اور قومی کرکٹ ٹیم کے رواں برس دورہ انگلینڈ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان نے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے تینوں قومی کرکٹرز سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی صورت میں ویزوں کے اجراء میں نرمی برتنے کی درخواست کی۔

وقت اشاعت : 01/04/2016 - 16:26:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :