لیسٹر سٹی کے فٹبالر ریاض محرز پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کے بہترین کھلاڑی قرار

پیر 25 اپریل 2016 15:18

لیسٹر سٹی کے فٹبالر ریاض محرز پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کے بہترین کھلاڑی قرار

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء)انگلش فٹبال کلب لیسٹر سٹی کے فٹبالر ریاض محرز کو پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے جبکہ ٹوٹینہم کے مڈ فیلڈر دیلے آلی سال کے ابھر تے ہوئے نوجوان کھلاڑی قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

الجزائر سے تعلق رکھنے والے محرز نے رواں سیزن میں لیسٹرسٹی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے اور 34 لیگ میچوں میں 17 گول کرنے کے علاوہ انھوں نے 11 گول کرنے میں تعاون بھی کیا ہے۔

لیسٹر پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں سرفہرست ہے اور اسے اس سال یہ ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لیے 25 سالہ محرز کا مقابلہ ٹوٹینہم کے فارورڈ ہیری کین، آرسنل کے میسوٹ اوزل، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر ڈمیٹری پایٹ اور اپنے ساتھ کھلاڑی جیمی ورڈی اور اینگولو کانٹے سے تھا۔محرز کو یہ انعام لندن کے گروزوینر ہوٹل میں اتوار کی شب منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔

وقت اشاعت : 25/04/2016 - 15:18:14