ومبلڈن اوپن ٹینس کی انعامی رقم میں 5 فیصد اضافہ

جمعرات 28 اپریل 2016 12:00

ومبلڈن اوپن ٹینس کی انعامی رقم میں 5 فیصد اضافہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء)رواں برس شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کی انعامی رقم میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 3، 3 ملین ڈالرز کمائیں گے جبکہ پہلے راوٴنڈ میں شکست کھانے والے کھلاڑیوں کو بھی 43 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کا 130 واں ایڈیشن 27جون سے 10 جولائی تک شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

آل انگلینڈ کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بار ومبلڈن اوپن کی انعامی رقم میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مجموعی انعامی رقم 40 ملین ڈالرز ہو گی۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کے چیمپئنز کو 3، 3 ملین ڈالرز جبکہ پہلے راوٴنڈ میں ہارنے والا کھلاڑی بھی 43 ہزار ڈالرز انعام کا حقدار ہو گا۔ گزشتہ برس نوویک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے ٹائٹلز جیتنے پر 1.88 ملین ڈالرز انعام حاصل کیا تھا۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ایونٹ کی انعامی رقم میں قریباً دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/04/2016 - 12:00:45