ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیورپول کے فٹ بالر ایک ماہ کیلئے معطل

جمعہ 29 اپریل 2016 14:43

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیورپول کے فٹ بالر ایک ماہ کیلئے معطل

پیرس ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) یورپین فٹ بال گورننگ باڈی (یوئیفا) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیورپول کے فٹ بالر میمادو شاکوکو عبوری طور پر ایک ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 17 مارچ کو یورپا لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد میمادو شاکو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ڈیفنڈر نے یوئیفا اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے انہیں ابتدائی طور پر ایک ماہ کیلئے فٹ بال کی ہر طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ حتمی فیصلہ یوئیفا کنٹرول، ایتھکس اور انضباطی باڈی کرے گی۔

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 14:43:18