جائلز سائمن ایسٹورل اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

جمعہ 29 اپریل 2016 17:32

جائلز سائمن ایسٹورل اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

ایسٹورل ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) جائلز سائمن نے ایسٹورل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

پرتگال میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں فرانس کے جائلز سائمن نے ہم وطن حریف پل ہینری میتھیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 17:32:25