رافیل نڈال ریو اولمپکس میں ہسپانوی دستے کی قیادت کریں گے

جمعہ 29 اپریل 2016 17:32

رافیل نڈال ریو اولمپکس میں ہسپانوی دستے کی قیادت کریں گے

میڈرڈ ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) ہسپانوی ٹینس سٹار اور 14 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال ریو اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں ہسپانوی دستے کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

اولمپک گیمز 5 اگست سے برازیل میں شروع ہوں گے جن میں 160 سے زائد ممالک سے 8 ہزار ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں نڈال نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں ملکی پرچم تھامنے کیلئے منتخب ہونا میرے لئے باعث فخر ہے، میگا گیمز میں کوشش ہو گی کہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ اپنے نام کروں۔ نڈال نے 2008ء میں بیجنگ میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 17:32:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :