میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:10

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

میڈرڈ ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل اتوار سے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے جن راجر فیڈرر، رافیل نڈال، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز شامل ہیں۔ اینڈی مرے مینز سنگلز اور پیٹرا کویٹوا ویمنز سنگلز میں ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 7 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 11:10:45