عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمزصحت کی خرابی کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس سے دستبردار

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:53

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمزصحت کی خرابی کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس سے دستبردار

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمزصحت کی خرابی کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس سے دست بردار ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے جمعے کو بخار اور زکام کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنی عدم دستیابی کی تصدیق کردی۔سرینا ولیمز نے رواں سیزن میں اب تک تین ٹورنامنٹ کھیلے ہیں جس میں سے دو میں آسٹریلین اوپن اور انڈین ویلز میں شکست ہوئی تھی ‘ ابتدائی ٹورنامنٹ سے بھی دست بردار ہونا پڑا تھا۔

سرینا ولیمز کی عدم موجودگی میں 16 خواتین ٹینس اسٹار میڈرڈ اوپن کے حصول میں مدمقابل ہوں گی جبکہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی آگنیسکا راڈوانسکا ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہوں گی۔دوسری جانب پانچ دفعہ کی گرینڈ سلیم چمپئن ماریا شراپواڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد تاحال کھیل سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

سرینا ولیمز کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہرانے والی جرمن اسٹاراینجلیق کربرگزشتہ ہفتے اسٹٹگارٹ ٹینس میں کامیابی کے ساتھ عمدہ فارم میں ہیں اور ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

ایجنلق کربر کے مطابق مجھے معلوم ہے کہ میں جیت سکتی ہوں اور اسی جذبے کے ساتھ میں فرنچ اوپن میں شرکت کرنے جاوٴں گی۔عالمی نمبر 13روس کی سویٹلانا کزنیٹسوا نے سرینا ولیمز کو میامی اوپن کے چوتھے مرحلے میں اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا جبکہ سیزن کے ابتدائی ٹورنامنٹ ہوپ مین کپ میں گھٹنے کی انجری کے باعث مقابلے سے دست بردار ہوگئی تھیں۔سرینا ولیمز نے 2012 اور 2013 میں میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 11:53:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :